بل گیٹس Bill Gates

بل گیٹس (Bill Gates)
مائیکروسافٹ کمپنی کا چیئر مین اور دنیا کا امیر ترین شخص ہے۔ بل گیٹس 1955ء میں امریکہ میں پیدا ہوا۔ اس کو بچپن سے ہی کمپیوٹر کا شوق تھا۔ 1978ء میں اسنے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر مائکروسافٹ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ اس کی دلچسپی سافٹویئر تھی۔ زیادہ تر اس نے دوسروں سے سافٹویئر پروگرام لے کر انھیں بہتر کر کے بازار میں پیش کیا۔ اس کے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز (Windows) نے کمپیوٹر کی دنیا میں انقلاب برپا کیا اور اس کی بکری نے اسے دنیا کا سب سے امیر ترین شخص بنا دیا۔ ونڈوز کے علاوہ اس کی کمپنی نے بے شمار موضوعات پر پروگرام بناۓ۔

بل گیٹس کے پاس 82 ارب ڈالر ہیں اور اپنی دولت کو اپنے ایک فلاحی ادارے کے ذریعے انسانوں کی فلاح کے لئے خرچ کر رہا ہے۔